17 جنوری 2015 - 08:10
داعش کی قید سے بھاگنے والی مظلوم لڑکی کی درد بھری داستان

عسکریت پسند تنظیم داعش کے لیے جہاں دیگر کئی سنگین الزامات ہیں وہیں خواتین کے خلاف انتہائی خوفناک سلوک کا الزام بھی کثرت سے سامنے آتا رہتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عسکریت پسند تنظیم داعش کے لیے جہاں دیگر کئی سنگین الزامات ہیں وہیں خواتین کے خلاف انتہائی خوفناک سلوک کا الزام بھی کثرت سے سامنے آتا رہتا ہے۔  پہلی مرتبہ داعش کی قید سے فرار ہونے والی 19 سالہ لڑکی نے انکشاف کیا ہے کہ قیدی بنائی گئی خواتین اور لڑکیوں کی نہ صرف آبرو ریزی کی جاتی ہے بلکہ ان کے جسموں سے خون نکال کر زخمی جنگجوﺅں کو بھی لگایا جاتا ہے۔

یہ تفصیلات گرتا راملی نامی لڑکی نے بتائیں ہیں جسے داعش نے سینکڑوں دیگر لڑکیوں کی طرح قیدی بنایا۔ 
گرتا راملی نے سماجی کارکن کو بتایا کہ اسے 28 دن کے لیے جنسی غلام بنا کر رکھا گیا۔ ایک رات جب پانی لینے باہر نکلی تو محافظوں کو سوتا پا کر 4 گھنٹے پیدل چل کر فرار ہو گئی ۔


.......

/169